Baaghi TV

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ، خوشی اور جوش و جذبے کا اظہار

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر ملک بھر میں خوشی اور جوش و جذبے کا اظہار کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آج سے پیر تک مختلف شہروں میں اہم سرکاری و نجی عمارتوں کو تینوں ممالک کے قومی پرچموں کے رنگوں سے سجایا جائے گا، جبکہ عمارتوں کو سبز اور سرخ روشنیوں سے روشن کرنے کا بھی انتظام کیا جائے گا۔تینوں ممالک نے 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملے کو تینوں پر حملہ تصور کیا جائے گا، جبکہ دفاعی تعاون اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اس تاریخی پیش رفت کے بعد پاکستان میں عوامی سطح پر بھی تینوں برادر ممالک سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی پرچموں اور برقی قمقموں کے ذریعے خصوصی اظہارِ مسرت کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔سعودی عرب میں بھی معاہدے کی خوشی میں اہم عمارتوں اور ٹاورز کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے قومی پرچموں سے روشن کیا گیا۔مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو خطے میں دفاعی تعاون اور اجتماعی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ، اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام سامنے آیا ہے،اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان "مکہ دفاعی معاہدہ” کو خوش آئند قرار دیا،او آئی سی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں سیکریٹری جنرل کی جانب سے اس اہم اسٹریٹجک اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا،تہنیتی پیغام میں سیکرٹری جنرل او آئی سی نے تینوں ممالک کی دانشمندانہ قیادت اور ان تھک کاوشوں کو سراہا، جن کی بدولت یہ تاریخی معاہدہ ممکن ہوا،سیکرٹری جنرل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ معاہدہ خطے اور اسلامی دنیا میں امن و استحکام کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یہ معاہدہ خطے اور پوری مسلم دنیا میں سلامتی اور استحکام کی حمایت کے لیے ایک بنیادی ستون کی تشکیل کرتا ہے،یہ معاہدہ بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور رکن ممالک کے درمیان یکجہتی و تعمیری شراکت داری کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا عکاس ہے

More posts