Baaghi TV

پاکستان کی فضا میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

پاکستان کی فضا میں دو طیارے آپس میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ائیرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت،پی آئی اے اورغیر ملکی ائیرلا ئن کے طیارے آمنے سا منے آ گئے، پاکستان ایک خوفناک حادثے سے بچ گیا،

دو نو ں پائلٹس نے حا ضر دما غی کا مظاہرہ کر تے ہوئے طیاروں کو حادثہ سے بچا لیا پی آئی اے کی پر واز اسلام آبا د سے کرا چی آرہی تھی،ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز نواب شاہ سے گزررہی تھی پی آئی اے کی پروازلینڈنگ کے لیے 35ہزارفٹ بلندی سے نیچے آرہی تھی، ایمریٹس ائیر لائن کی پر واز40 فٹ بلند ی پرتھی،

دو نو ں طیاروں کے در میان فا صلہ پا نچ میل سے انتہا ئی کم رہ گیا تھا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لے کرائیر ٹریفک کنٹرولر کو معطل کردیا,تینوں ائیرٹریفک کنٹرولرزکے خلا ف تحقیقات شروع کر دی گئیں

More posts