مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر ملک بھر میں ہونے والی تقریبات میں عوام کا جوش و خروش،ولولہ دیکھنے کو ملا،پاکستان کو کلمے والا نظام ملے گا تو ملک یقینی طور پر آگے بڑھے گا، چارروزہ تقریبات کے بعد ہماراسفر ختم نہیں ہوا بلکہ اس سفر کو جاری رکھا جائے اور ملک کو حقیقی منزل تک لے کر جائیں گے
ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ روایتی سیاسی جماعت نہیں، ہم ملک میں اتحاد و یکجہتی،خدمت کی سیاست کر رہے ہیں،یوم آزادی کی چار روزہ مہم کے دوران مرکزی مسلم لیگ کی آل پارٹیز کانفرنسز،ریلیوں،جلسوں، کانفرنسوں میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں، مکاتب فکر،اقلیتوں کے نمائندوں کی شرکت اس امر کا واضح ثبوت ہے ،پاکستان میں مہنگائی کا طوفان ہے، خیبر پختونخوا،بلوچستان میں دہشتگردی بڑھ چکی ہے،آئے روز مسلح افواج کے جوان اور عوام پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں دے رہے ہیں، ان حالات میں یوم آزادی کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ نے "آزادی کا پیغام،لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نظام” سلوگن تلے سب کو متحد کیا،ملک بھر میں کامیاب پروگراموں کے انعقاد پر مرکزی مسلم لیگ کی قیادت، ذمہ داران،کارکنان،عوام پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مرکزی مسلم لیگ کلمے کی بنیاد پر قوم کو نہ صرف متحد کرے گی بلکہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کے لئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی.
