Baaghi TV

آزاد کشمیر کے عوام بھی پنجاب کی ترقی کی جانب دیکھ رہے ہیں، نواز شریف

nawaz

سابق وزیراعظم،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کا بچہ بھی یہی چاہتا ہے کہ اس کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو ڈنڈا نہیں

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ترقی کی بنیاد شہباز شریف نے رکھی،مریم نواز نے اسے آگے بڑھایا، آزاد کشمیر کو بھی ترقی دلانی ہے اور مسائل ختم کرنے ہیں،ہم نے ڈیلیور نہ کیا تو آزاد کشمیر کے عوام ناراض ہوجائیں گے،ہمیں امید نہیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے ہمیں شکایت کا کوئی موقع ملے گا۔ ہم نے ہمیشہ مخالفین کے ساتھ اچھا سلوک کیا ہے۔ سیاست میں مخالفتیں ہوتی ہیں، لیکن ان مخالفتوں کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ ملک بہت جلد مسائل سے نکل آئے گا،آزاد کشمیر کا ماحول سب کےلئے پریشانی کا باعث ہے،آزاد کشمیر میں پنجاب جیسے ہسپتال اور سڑکیں بنائیں گے،میرے تین چار سال میں ڈالر ایک روپے نہیں بڑھا،دوسری حکومت کے زمانے میں ڈالر کہیں کا کہیں چلا گیا،انہوں نے کسی نعرے پر عمل نہیں کیا،جو حال انہوں نے کیا وہ کسی اور نے نہیں کیا،شہباز صاحب دن بدن حالات بہتر کررہے ہیں،ملک آگے کی طرف بڑھ رہا ہے، شہباز شریف کی محنت رنگ لا رہی ہے۔ جب میں وزیراعظم تھا تو ڈالر 104 روپے کا تھا۔ تین، چار سال تک ڈالر ایک روپیہ بھی نہیں بڑھا۔ آج دیکھیں، ڈالر کہاں سے کہاں چلا گیا ہے۔

More posts