Baaghi TV

جون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے: عمران خان کی شخصیت سےمتاثرہوں: شوکت ترین

اسلام آباد:“جون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے”عمران خان کی شخصیت سے متاثرہوں:اطلاعات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جون تک ایف اےٹی ایف گرے لسٹ سےنکل جائیں گے، زیادہ تر شرائط پوری کر دی ہیں اور اب معاملہ زیادہ تر سیاسی رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبا د میں صحافیوں کیساتھ آئن لائن میٹنگ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اس وقت ملک کا گروتھ ریٹ پانچ فیصداور آئندہ سال چھ فیصد تک جاسکتا ہے، گروتھ ریٹ کو متنازع نہیں بناناچاہیے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں کہ میں عمران خان کی شخصیت سے بہت متاثرہوں ، وہ جھوٹ کے بہت خلاف ہیں ، میں نے یہ بھی دیکھا ہے کہ وہ اپنی قوم کومشکل سے نکالنے کی شدید تڑپ بھی رکھتے ہیں اورعزم بھی اورامید بھی ہےکہ وہ ضرور کامیاب ہوجائیں گے

شوکت ترین نے کہا کہ ایف بی آر کے محصولات بڑھنے تک حکومت مقروض رہےگی، ترسیلات زربڑھنے کی ایک بڑی وجہ وزیراعظم عمران خان پراعتماد ہے،پورے ملک سے پیسےجمع ہوتے ہیں اور پچاسی فیصدنو شہروں پرخرچ ہوجاتےہیں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ورچوئل گفتگو میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ا ین ایف سی کے درمیان دواہم چیزیں تھیں، پہلی یہ کہ اس وقت8.8فیصدجی ڈی پی تھاہم نےکہاتھایہ20فیصد جاناچاہئے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نےاس بارپاکستان کےساتھ سخت رویہ اپنایا، تنخواہ داروں پرٹیکس بڑھانے کی آئی ایم ایف کی تجویز قبول نہیں کی، آئی ایم ایف کےساتھ اس تجویزپربات چیت جاری ہے۔

شوکت ترین نے ورچوئل گفتگو میں کہا کہ امیدہےاس بارجون میں ہم فیٹف سےنکل آئیں گے، ہم نےفیٹف سےنکلنےکیلئےتمام کنڈیشن پوری کردی ہیں، سبسڈی کوکم کرناہےزیادہ نہیں، ہم خسارےکوبڑھنےنہیں دیں گے، یہ سب کچھ وقت کیساتھ ساتھ ہوگا۔

اپوزیشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی چیز کو چھپانےکی ضرورت ہی نہیں، کسی کو اگر شک ہے تو آکر نمبرزدیکھے، عمران خان وہ شخص ہیں جو نیوٹرل امپائرز لے کر آئےتھے

More posts