Baaghi TV

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 22 اگست سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ڈیزل بھی 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے 22 اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا اور یہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے نافذ رہیں گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹیشن اور دیگر شعبوں کے اخراجات پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں پر بھی اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

More posts