اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’’پروف آف لائف‘‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نئے نظام کا آغاز پنشنرز کیلئے بڑی سہولت ہے، جبکہ بائیومیٹرک اور چہرے کی شناخت پر مبنی تصدیقی نظام حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نئے نظام سے بالخصوص بزرگ اور معذور پنشنرز کو آسانی ہوگی اور انہیں پنشن کے حصول کیلئے مشکلات کا سامنا کم کرنا پڑے گا۔
وزیر اعظم نے اس اقدام پر وزیر خزانہ، چیئرمین نادرا اور سیکرٹری خزانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نادرا نے جدید پنشن ایپ اور تصدیقی نظام مفت فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام اور موبائل ایپ کے ذریعے لاکھوں پنشنرز اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
