وزیراعظم شہبازشریف اوربحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور علاقائی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے شاہ حمد اوربحرین کے عوام کو عید کی مبارکباد دی جبکہ بحرین کے شاہ حمد نے بھی وزیراعظم کو عید کی مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے امت کی صفوں میں اتحاد اور ہم آہنگی کیلئے دعا بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے خطے میں جاری جنگ بالخصوص بحرین پر حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا اور بحرین میں حملوں میں جانی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا بحرین اور اس کے عوام کیلئے پاکستان کی یکجہتی اورحمایت کا اعادہ کیا،وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ کوخطے میں امن کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان جاری جنگ کے خاتمے کیلئے تمام سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔
