اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات میں بدانتظامی اور عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فیڈریشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی اور فیڈریشن کے معاملات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے واقعے کی باضابطہ انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ میڈیا رپورٹس کی روشنی میں حکومتی سطح پر بھی تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ہاکی کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد قصوروار ثابت ہونے والے افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
رمضان المبارک میں گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری
ذرائع کاکہنا ہے کہ حکومت صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے استعفیٰ طلب کرنے پر بھی سنجیدگی سے مشاورت کر رہی ہے حکومت کھیلوں کے فروغ اور اس طرح کے واقعات کی مستقل روک تھام کے لیے پرعزم ہے تاکہ قومی کھیل کے وقار کو بحال کیا جا سکے۔
غزہ پر قبضہ برقرار رہا تو اسلحہ ترک نہیں کریں گے، حماس کا دوٹوک موقف
