Baaghi TV

‎وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال

‎وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کی۔
‎وفد میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، قومی اسمبلی کے ارکان سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے۔
‎ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے بھی شرکت کی۔
‎ملاقات کے دوران ایم کیو ایم وفد نے آئندہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز وزیراعظم کو پیش کیں۔
‎اس موقع پر سندھ اور کراچی میں وفاقی حکومت کے تحت جاری عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
‎وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے جس نے عوامی فلاح کے اقدامات میں حکومت کا بھرپور ساتھ دیا۔
‎انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایم کیو ایم کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے اور قابلِ عمل و جامع حکمت عملی تیار کر کے پیش کی جائے۔
‎ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

More posts