Baaghi TV

غربت کے ہاتھوں تنگ شخص نے بیوی اور شیر خوار بچے کو زبح کر دیا

پشاور کے علاقے بھانہ ماڑی گل آباد میں افغان باشندے نے غربت سے تنگ ہو کر بیوی اور 6 ماہ کے شیرخوار بچے کو زبح کر دیا۔ ملزم باقی بچوں کو بھی قتل کرنا چاہتا تھا تاہم بچوں کے شور شرابہ پرسفاک قاتل فرار ہوگیا تھا۔ گزشتہ روز مدعی محمد اسحاق ولد علی جان سکنہ افغانستان حال کسٹم چوک نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ہمشیرہ کی شادی 8 سال قبل چچازاد مجیب الرحمان ساکن افغانستان حال گل آباد کے ساتھ ہوئی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔
گزشتہ روز اس نے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی مسماة صیبہ بی بی اور 6 ماہ کے بیٹے محمد رحمان کو چھری سے ذبح کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ کی عمر 26 سال تھی۔ ڈی ایس پی سبرب مختیار علی کے مطابق ملزم واردات کے بعد افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر اسے موقع نہیں مل سکا اور پولیس نے اسے گرفتار کر کے چھری برآمد کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے ابتدائی بیان دیا ہے کہ بیوی اس سے روز روز فرمائشیں کرتی تھیں اور وہ بیوی بچوں کی خواہشات پوری نہیں کر سکتا تھا۔

More posts