Baaghi TV

پرنسپل کی مبینہ غفلت،رولنمبر سلپس نا دینے کی بدولت طالبات میٹرک کا پرچہ نا دے سکیں

قصور پرنسپل کی مبینہ غفلت، متعدد طالبات میٹرک کا پہلا پرچہ نہ دے سکیں

قصور کے نواحی گاؤں کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گرین کوٹ کی پرنسپل ریحانہ سلیم کی مبینہ لاپرواہی کے باعث میٹرک کی کئی طالبات کو رول نمبر سلپس جاری نہ کی گئیں جس کے نتیجے میں متعدد بچیاں کل انگریزی کا پہلا پرچہ دینے سے محروم رہ گئیں

متاثرہ طالبات کے مطابق انہوں نے بارہا درخواست کی مگر پرنسپل نے رولنمبر سلپس دینے سے انکار کر دیا
اہلِ علاقہ چوہدری سعید قمر ایڈووکیٹ ،انوار خان ایڈووکیٹ اسرار احمد مئیو ایڈووکیٹ نے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے فوری نوٹس لینے اور ذمہ دار کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

More posts