Baaghi TV

سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

رہنماؤں کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے-

باغی ٹی وی: سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان نے بھی تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک خرم علی خان کا کہنا تھا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی تھی یہ وہ نہیں ہےمجھے اس بار ٹکٹ نہیں دیا گیا پھر بھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، لیکن 9 مئی کے واقعات پر افسوس ہوا اور سوچنے پر مجبور ہوگیا۔

قصورکا بریانی جلسہ لال حویلی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا،شیخ رشید

ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے سب سے اہم پاکستان کے ادارے ہیں، سیاست کوچلاناہے تو سب سے پہلے پاکستان کو مضبوط کرنا ہے، اداروں کو کمزورکرنے والوں کے ساتھ نہیں چل سکتے، تمام دوستوں سے مشاورت کےبعد علیحدگی کافیصلہ کیا۔

شام میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر تبادلہ خیال، تکنیکی ٹیم دمشق پہنچ …

واضح رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے درجنوں رہنما اور ٹکٹ ہولڈر جماعت سے علیحدگی اختیار کرچکے ہیں-

More posts