پنجاب حکومت کی آسان کاروبار اسکیم میں کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب بینک کے سسٹم میں خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا گیا،این سی سی آئی اے نے پنجاب بینک کی درخوا ست پر مقدمہ درج کرلیا،این سی سی آئی اے اب تک 71 لوگوں کو حراست میں لے چکی ہے،این سی سی آئی اے میں ابتدائی طور 24 مرد و خواتین کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔
فراڈ میں ملوث اور مستفید افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریوں کا عمل جاری ہےاین سی سی آئی اے نے مزید بتایا کہ مقدمہ پنجاب بینک کے فیلڈ کولیکشن افسر علی انصر کے بیان پر درج کی گیا ہے۔
وزیراعظم کا سوئٹزرلینڈ کا چار روزہ سرکاری دورہ، تفصیلی شیڈول جاری
اسلام آباد شہر کے تین میئر ہوں گے
شہر قائد میں تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی
