کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق واقعہ ائیرپورٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں ویمن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کے بیٹے نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ ملزم ایان احمد کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔
حکام کے مطابق ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
