Baaghi TV


راہل گاندھی کا مودی حکومت پر تنقیدی حملہ، اے آئی سمٹ کو تشہیری تماشا قرار دے دیا

‎بھارتی اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بھارت میں جاری اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کو تماشا بنا دیا ہے۔ ایکس پر ان کے بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے سمٹ کے پلیٹ فارم سے ہندوستانی ٹیلنٹ اور ڈیٹا کو فائدہ پہنچانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کیا، اور اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
‎راہل گاندھی نے مزید کہا کہ اس سمٹ سے ہندوستانی ٹیلنٹ کو فائدہ ہونا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کر کے پورے اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشا بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
‎واضح رہے کہ اس نمائش میں ناقص انتظامات، بدانتظامی اور سیکیورٹی مسائل نے شرکا کو شدید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ اس دوران بل گیٹس نے بھی چند گھنٹے قبل اپنے طے شدہ خطاب سے دستبرداری اختیار کی، جس سے سمٹ کے بد انتظامی کے حوالے سے تنقید میں مزید اضافہ ہوا۔

More posts