Baaghi TV

‎ ایران میں رجیم چینج وینزویلا سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوگی, ا مریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

‎امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی وینزویلا کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ عمل ہوگا۔ سینیٹ کی سماعت کے دوران روبیو نے قانون سازوں کو بتایا کہ ایران میں ایک طویل عرصے سے قائم رجیم کو ہٹانے کی صورت میں احتیاط اور غور و فکر کی ضرورت ہوگی کیونکہ کوئی نہیں جانتا کہ سپریم لیڈر کے جانے کے بعد کون اقتدار سنبھالے گا۔
‎مارکو روبیو نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کو دفاعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ تقریبا 30,000 سے 40,000 امریکی فوجی آٹھ یا نو تنصیبات پر تعینات ہیں، جو بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) اور قریبی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کی نگرانی میں ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے کو پہلے سے روکا جا سکے۔
‎یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آئے، جن میں انہوں نے ایران کی طرف "بہت بڑا بحری بیڑا” بھیجنے کا اعلان کیا اور امید ظاہر کی کہ تہران مذاکرات کے لیے میز پر آئے گا۔
‎ایران میں 28 دسمبر سے معاشی بدحالی اور ریال کی قدر میں کمی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی حکام نے امریکہ اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ فسادی عناصر کی حمایت کر کے غیر ملکی مداخلت کا بہانہ بنا رہے ہیں، اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر امریکہ حملہ کرے تو ایران فوری اور جامع جواب دے گا۔

More posts