Baaghi TV

عثمان انور کی آئی جی خیبرپختونخوا تعیناتی کی خبریں فیک اور بے بنیاد قرار

Dr Usman Anwar

ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان انور کو انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس مقرر کیے جانے سے متعلق ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، جس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی گئی ،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مبینہ سرکاری نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

تاہم یہ خبریں اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلایا جانے والا مواد من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں کوئی صداقت نہیں ،ان کی نئی تعیناتی کے حوالے سے ایسا کوئی باضابطہ فیصلہ سامنے نہیں آیامعاملے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ نوٹیفکیشن جعلی ثابت ہوا۔ دستیاب معلومات کے مطابق ڈاکٹر عثمان انور کی آئی جی خیبرپختونخوا کے طور پر تعیناتی سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا نوٹیفکیشن حقیقت پر مبنی نہیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش دعوے میں عثمان انور کو خیبرپختونخوا پولیس کا نیا سربراہ بنائے جانے کی بات کی گئی، تاہم دستیاب معلومات کے مطابق ایسی کوئی باضابطہ تعیناتی سامنے نہیں آئی،لہٰذا ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کے آئی جی خیبرپختونخوا بننے سے متعلق خبر کو جعلی قرار دیا گیا ہے –

واضح رہے کہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ڈاکٹر عثمان انور اس وقت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے منصب پر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس بھی رہ چکے ہیں،اس طرح ڈاکٹر عثمان انور کو آئی جی خیبرپختونخوا تعینات کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔

More posts