Baaghi TV

اپنے محقیقین کی وجہ سے ہم نے خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور معرکہ حق جیتا ،گورنر سندھ

gs

گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے محقیقین کی وجہ سے ہم نے معرکہ حق جیت لیا اور خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی لیکن جب معاشر ے سے تحقیق ختم ہوجاتی ہے تو ذہنی اور معاشی غلامی کا دور شروع ہوجاتا ہے۔

ایچ ای سی این ای ڈی یونیورسٹی میں سائنسدانوں اور محققین کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی،تقریب کا اہتمام ایچ ای سی اسلام آباد کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کا موضوع ’ممتاز پاکستانی محقیقین اور سائنسدانوں کی خدمات کا اعتراف ‘ تھا۔

تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے محقیقین ہمارے گمنام سپاہی ہیں جو ہمارے آنے والی نسلوں کے مستقبل پر کام کرر ہے ہیں اپنے محقیقین کی وجہ سے ہم نے معرکہ حق جیت لیا اور خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی ۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ دنیا کی معیشت اور دفاع سائنسدان چلارہے ہیں ہمیں ہر روز انرجی کے نئے نئے مواقع سائنسدان دے رہے ہیں ذوا لفقار علی بھٹو نے سائنس کی اہمیت کو محسوس کیا اور پاکستان میں نیوکلیئر پاور پر کام شروع کرایا میاں نواز شریف نے سائنسدانوں کو اہمیت دی، سمندر کے نیچے فائبر آپٹیک کی نیٹ ورکنگ انہوں نے ہی شروع کرائی، آج امریکا دنیا پر راج کرتا ہے تو سائنس اور سائنسدانوں کی بنیاد پر کرتا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایچ ای سی نے محدودوسائل میں 4 ارب روپے ریسرچ کے لیے مختص کیے ہیں ۔ ملک میں 62 ہزار فیکلٹی اراکین میں 40 ہزار پی ایچ ڈیز ہیں ایچ ای سی نے اس سال 149 ریسرچ پروجیکٹ منظور کیے ہیں جبکہ گزشتہ برس 43 پروجیکٹ ایوارڈ ہوئے تھے ریسرچ کے معاشی و سماجی اثرات آنا چاہیے سائنسدانوں نے روزانہ کی بنیاد پر ٹیکنالوجی کو تبدیل کردیا ہے ہمیں اس تبدیلی کے ساتھ چلنا ہے، ٹیکنالوجی نے دنیا تبدیل کردی ہے، اکیڈمک انوائرمنٹ کو تبدیل کردیا ہے ۔

ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ ریسرچ میں بھی کچھ ایسا ہوا ہے کہ سائنسدان لیب میں جانے کے بجائے اپنے دفتر میں بیٹھ کر اے آئی سے وہی کام کروارہے ہیں ہمیں بطور استاد دیکھنا ہے کہ ہم اپنے طالب علم کے لیے کیا پیش کررہے ہیں؟۔ ہمیں ان کی اسکلز کو مطلوبہ معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا،سندھ حکومت نے جامعات کے لیے جو فنڈ مختص کیا اس پر ہم شکر گزار ہیں۔

More posts