Baaghi TV

نیپاہ وائرس کے انڈیا سے باہر پھیلنے کا خطرہ کم ہے، ڈبلیو ایچ او

india


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعے کو کہا ہے کہ جان لیوا نیپاہ وائرس کے انڈیا سے باہر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ انڈیا میں دو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ابھی کسی بھی ملک کے سفر یا تجارت پر پابندی کی ضرورت نہیں ہے۔
انڈیا میں انفیکشن کی تصدیق کے بعد ہانگ کانگ، ملائیشیا، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویت نام نے ایئرپورٹ پر سکریننگ سخت کر دی ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
‎ڈبلیو ایچ او نے ای میل میں کہا کہ اس دو کیسز کے باوجود انفیکشن کے مزید پھیلنے کا خطرہ کم ہے اور انڈیا کے پاس وبا کو روکنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ ادارے کے مطابق ابھی تک وائرس کے انسان سے انسان میں منتقل ہونے کے کسی ثبوت کا پتہ نہیں چلا۔
‎تاہم ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی کہا کہ نیپاہ وائرس کے مزید لوگوں کو متاثر کرنے کے امکان کو مکمل طور پر رد نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ یہ وائرس انڈیا اور بنگلہ دیش کے کچھ علاقوں میں چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔

More posts