Baaghi TV

روس: گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی، 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد ہلاک

روس کے علاقے امور میں گیس کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پلانٹ انتظامیہ کے مطابق امور کے علاقے میں واقع گیس کیمیکل پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 6 چینی شہریوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 9 چینی کارکن لاپتا ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں 152 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جن میں سے 36 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے لیے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل کی گئی۔

امور کا کیمیکل پلانٹ روس اور چین کی کمپنیوں کے اشتراک سے تعمیر کیا جا رہا ہے، تاہم حادثے کے وقت پلانٹ میں باقاعدہ پیداوار شروع نہیں ہوئی تھی۔

More posts