Baaghi TV

سائرہ پیٹر کورونا وائرس سے متاثرہ فنکاروں کو سپورٹ کرنے کے لیے آن لائن کنسرٹ کریں گی

پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ فنکاروں کو سپورٹ کرنے کے لیے آن لائن کنسرٹ کریں گی –

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ صوفی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر ان دنوں لندن میں موجود ہیں انہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ روزانہ اُجرت پر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، موسیقاروں، کیمرہ مینوں اور دیگر ہنر مندوں کی مدد کے لیے آئندہ ماہ سے آن لائن شوز کا آغاز کریں گی جن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائرہ پیٹر کا کہنا ہے کہ ہم اپنے پاکستانی فنکاروں کو پریشانی کے اس عالم میں تنہا نہیں چھوڑیں گے حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن روزانہ اجرت پر کام کرنے والے فنکاروں کو بہت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صوفی اوپیرا سنگر کا کہنا ہے کہ اسں لیے ہم نے لندن سے آن لائن کنسرٹ کا فیصلہ کیا ہے ہماری ٹیم نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کردیں ہیں –

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال بہتر ہوگی میں پاکستان پہنچ کر اپنے ساتھی فنکاروں سے ملاقات کروں گی- سائرہ پیٹر نے کہا میں لندن میں رہتی ہوں لیکن میرا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے-

More posts