Baaghi TV

دوست کے ساتھ پوڈکاسٹ کرکے ثاقب چدھڑ نے جعلی ثبوت دیئے،مومنہ

saqib

مومنہ اقبال نے (ن) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے خود اور اپنی بہن پر عائد کیے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔

اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کے انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے ان کے انٹرویو کی میزبان کے ولیمے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا کہ ثاقب چدھڑ نے اپنی دوست کے ساتھ پوڈکاسٹ کرتے ہوئے مبینہ جعلی ثبوت پیش کیے اور انہی کی تصدیق بھی اپنی دوست سے کروائی۔اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ یہ معاملہ عوامی سطح پر لے کر آئے ہیں تو انہیں ثبوت بھی کیمرے کے سامنے پیش کرنے چاہئیں تھے تاکہ عوام خود فیصلہ کرسکیں کہ کون سچ بول رہا ہے اور کون جھوٹ۔مومنہ اقبال کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے پابندیوں کے باعث وہ ثاقب چدھڑ کے وائس نوٹس اور ان کی اہلیہ کی جانب سے موصول ہونے والی مبینہ ریکارڈڈ فون کالز منظرعام پر نہیں لاسکتیں، ورنہ مختصر سا وائس نوٹ بھی ان کے بقول ثاقب چدھڑ کے دعوؤں کی حقیقت واضح کرنے کے لیے کافی تھا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ’’آپ کا جو دل کر رہا ہے آپ کر رہے ہیں، لیکن ہمیں اللہ پر بھروسا ہے۔‘‘

دوسری جانب مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب نے بھی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزام عائد کیا۔حمزہ حبیب نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو اپنے حق میں کرنے کی کوششیں ناکام ہونے کے بعد اب انہیں اور ان کی اہلیہ کو جان سے مارنے کے لیے مبینہ طور پر شوٹرز کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

More posts