Baaghi TV

سرکاری اسٹیڈیم اپنی جاگیر بنا لی گئی

قصور کروڈوں کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا شہباز شریف سپورٹس اسٹیڈیم کے دروازے عوام کے لئے بند مخصوص اور منظور نظر افراد کا گاڑیوں سمیت داخلہ جاری انتظامیہ کی مبینہ غفلت کیوجہ سے لیسکو واپڈا نے بھی بجلی منقطع کر دی عوام کی حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپیہ کی لاگت سے تعمیر شدہ کھیم کرن روڈ قصور کا واحد شہباز شریف اسٹیڈیم عوام کےلئے بند کر دیا گیا جبکہ مخصوص منظور شدہ افراد کا داخلہ گاڑیوں سمیت جاری جہاں انکو سپیشل آرام دہ جگہ فراہم کی جانے لگی ہے جبکہ دیگر بچے کھیلنے سے اور بڑے سیر و تفریح سے محروم ہو گئے ہیں
مقامی انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی سے عدم آدائیگی بل کی وجہ سے بجلی منقطع ہو چکی ہے جس سے عوام میں شدید غصے کی لہر پائی جا رہی ہے
لوگوں نے گیٹ پر ذمہ داران کے خلاف نعرہ بازی کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر قصور اور اسٹیڈیم کے انچارج فیصل ہماری شکایت اور فون سننے سے گریزاں ہیں واک پر آئی ہوئی عوام اور کھیلنے والوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا نقصان ہونے لگا

More posts