Baaghi TV

شادی کے بعد عورت بدل جاتی ہے، گوہر رشید کا کبریٰ خان سے متعلق دلچسپ بیان

gohar

پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ شادی کے بعد لوگ واقعی بدل جاتے ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی،جوڑے کی شادی کو ایک سال سے زائد ہوچکا ہے اور دونوں نے نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن ’محفلِ رمضان‘ میں شرکت کی۔

میزبان رابعہ انعم اور دانش تیمور کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر گوہر رشید اور کبریٰ خان نے شادی کے بعد کی زندگی اور مکہ مکرمہ میں اپنے نکاح کے بارے میں کھل کر گفتگو کی،شادی کے بعد خواتین میں تبدیلی کے حوالے سے گوہر رشید کا کہنا تھا کہ جی ہاں، ہم قریبی دوست تھے اور ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے تھے، لیکن سچ پوچھیں تو شادی کے بعد لوگ بدل جاتے ہیں۔

زارا نور عباس اور سجل علی کی دوستی ختم؟

اداکار نے کہا کہ کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کو محسوس ہوتا ہے جیسے آپ نے کسی نئی شخصیت کے ساتھ زندگی شروع کی ہو انہوں نے اس تبدیلی کو نکاح کی خوبصورتی قرار دیا اور کہا کہ شادی کے بعد ایک دوسرے کے بارے میں ہر روز نئی باتیں سامنے آتی ہیں۔

اداکارہ کبریٰ خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ شروع میں ہمارے درمیان اس موضوع پر بحث ہوتی تھی، جب گوہر کہتے تھے کہ تم بدل گئی ہو اور روایتی بیوی بن گئی ہو۔ تو اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ہاں، کیونکہ میں تمہاری بیوی ہوں۔

روس اور ایران کے درمیان خفیہ اسلحہ معاہدہ طے ہو گیا،برطانوی اخبار کا دعویٰ</a،

مکہ میں نکاح کے بارے میں بات کرتے ہوئے کبریٰ خان نے کہا کہ ہم دوست تھے اور شادی کے حوالے سے ہر بات پر گفتگو کرتے تھے جب کہ پہلے دن سے میں نے انہیں کہا تھا کہ میں اپنا نکاح مکہ میں کرنا چاہتی ہوں گوہر نے کہا کہ وہ بھی یہی چاہتے ہیں، آخرکار ہماری شادی ہوگئی اور تو یہ طے تھا کہ ہمارا نکاح مکہ میں ہی ہوگا جس پر بہت سے دوستوں نے خواہش ظاہر کی کہ وہ بھی تقریب میں شامل ہونا چاہتے ہیں، جس سے یہ لمحہ اور بھی خاص بن گیا۔

More posts