قصور
تحصیل چونیاں میں شادی پر جانے والا شخص بدترین تشدد کا نشانہ، بال اور بھنویں کاٹ دی گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود تارا سنگھ میں بااثر افراد کی مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے تیار ہو کر جانے والے ایک شخص کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا
متاثرہ شخص، جسے مقامی افراد ،سائیں ٹائپ”م، قرار دے رہے ہیں، کو ملزمان نے نہ صرف زد و کوب کیا بلکہ اس کے سر کے بال، بھنویں اور مونچھیں بھی زبردستی کاٹ دیں جس سے اس کی تذلیل ہوئی
ذرائع کے مطابق متاثرہ شہری گھر سے مکمل تیاری کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے روانہ ہوا تھا کہ راستے میں بااثر ملزمان نے اسے روک کر بدسلوکی کی
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے
متاثرہ شخص کی جانب سے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو باقاعدہ درخواست دے دی گئی ہے
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر انصاف فراہم کیا جائے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے
شادی میں جانے والے پر تشدد،سر و بھنوؤں کے بال مونڈ دیئے،اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
