باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر لی تا ہم اسکے بعد شیخ رشید احمد نے دوسرے شہر جانے کا اعلان کر دیا
وفاقی وزیر شیخ رشید احمد آج رات اسلام آباد سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔وہ 10 بجے میو گاڑڈنز کلب میں پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس ضمن میں لاہور کے صحافیوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں، دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید احمد پریس کانفرنس کریں گے بعد ازاں صحافیوں کے لئے کھانے کا انتظام بھی ہو گا، وفاقی وزیر داخلہ رات کا کھانا لاہور کے صحافیوں کے ساتھ کھائیں گے.،شیخ رشید احمد وفاقی وزیر داخلہ بننے کے بعد لاہور میں پہلی جبکہ ویسے دوسری پریس کانفرنس کریں گے، پہلی پریس کانفرنس وہ اسلام آباد میں کر چکے ہیں
اسلام آباد میں شیخ رشید احمد نے بطور وفاقی وزیر داخلہ پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بطور وزیرداخلہ یہ میری 15ویں وزارت ہے، عمران خان تمام مسائل سے کامیاب ہوکر نکلے گا،وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں منی لانڈرنگ کا دور ختم ہوگا،اس ملک میں غریب لوگوں کو پاسپورٹ کی سہولت دوں گا،اقتدار کے بھوکے اتوار بازار سے جارہے ہیں، عمران خان آپ کے جلسے سے کہیں بھی نہیں جارہا،کھلی اجازت ہے آپ جلسہ کریں،
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک کو سرحدوں سے کوئی خطرہ نہیں، اندر سے خطرہ ہے ،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی،جدید ترین بارڈر کا مینجمنٹ کا نظام لائوں گا ،اس ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کیلئے کی جانے والی کوشش ناکام ہوگی،ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے،اپنے بچوں اور اولاد کو بچانے کیلئے آپ نے دنیا کی شہریت لی ہے، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا اور یہ نیچے جائیں گے،
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے قلمدان آج تبدیل ہوئے ہیں شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس لے لی گئی ہے، اور اب انہیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے
وفاقی وزارت داخلہ اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ سے ہٹا کر وزیر نارکوٹکس کنٹرول بنا دیا گیا، حفیظ شیخ کو وزارت خزانہ دی گئی ہے ، حفیظ شیخ کو آج ہی وفاقی وزیر بنایا گیا ہے اور انہوں نے ایوان صدر میں وزارت کا حلف اٹھایا ہے
جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف
اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم
میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی
مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا
سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا
عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ
ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی
سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں
بریکنگ، شیخ رشید سے وزارت ریلوے واپس، اہم ترین وزارت دے دی گئی
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کیا دیا ٹاسک؟
شیخ رشید احمد کو وزیر داخلہ بنائے جانے پر ن لیگ برس پڑی
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد شیخ رشید نے پریس کانفرنس بلا لی،اہم اعلان متوقع
شیخ رشید نے اپوزیشن کا جلسے کے حوالہ سے اہم پیغام دے دیا، تحریک انصاف بھی حیران رہ گئی
