Baaghi TV

شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت خراب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت خراب ہو گئی

طبیعت خراب ہونے کے بعد شیریں مزاری کی بیٹی نے عدالت میں دائر درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ہسپتال منتقل کیا جائے، شیریں مزاری کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کی بیٹی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے، ایمان مزاری نے عدالت سے آج ہی سماعت کی بھی استدعا کی ہے

شیریں مزاری کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالی ہنگامہ آرائی،توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تحریک انصاف کے دیگر رہنمابھی گرفتار ہیں جنہیں اڈیالہ جیل میں رکھا گیا ہے،

دوسری جانب حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہروں کے دوران اسلام آباد میں ہونیوالے نقصان کا تخمینہ لگایا لیا حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ میں بتایا گیا عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونیوالے مظاہروں کے دوران پرتشدد واقعات میں 25 کروڑ کا نقصان ہوا احتجاج میں 15 گاڑیاں، 34 موٹر سائیکل اور 2 تھانوں کو نذر آتش کردیا گیا، پر تشدد واقعات میں پولیس کے 71 اور ایف سی کے 11 اہلکارزخمی ہوئے پولیس نے 26 مقدمات درج کرکے 564 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے اختتام پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی مہمان خصوصی

بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل 

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

More posts