Baaghi TV

شیری رحمان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات

شیری رحمان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی پاکستان میں چین کے سفیر سے ملاقات

باغی ٹی وی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی .

پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر رضا ربانی، سیکرٹری جنرل پی پی پی فرحت اللہ بابر، اور مرکزی سکریٹری انفارمیشن پی پی پی فیصل کریم کنڈی شامل تھے .

پیپلز پارٹی کے وفد نے چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 100 ویں برسی کے موقع پر سفیر کو مبارکباد پیش کی،پیپلز پارٹی کے وفد نے سفیر کے ساتھ باہمی تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا

وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی طرف سے چین کا ویکسین کی فراہمی کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیا،ملاقات میں دونوں ممالک کی حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا

پیپلز پارٹی کے وفد نے سی پیک پروجیکٹ پر چین کی کوششوں کو سراہا

More posts