Baaghi TV

وادی نیلم ، کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے سبب طغیانی،گھر ،دکانیں،پل بہہ گئے

وادی نیلم کے کٹھہ پیراں نالے میں کلاؤڈ برسٹ کے سبب طغیانی آگئی، گھر اور دکانیں متاثر ہوئے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مکانات، دکانیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ریلے میں بہہ گئیں، کٹھہ پیراں میں سڑک اور پل بھی بہہ گئے جس سے آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔وادی نیلم میں کلاؤڈ برسٹ سے شدید تباہی، 25 دکانیں، ایک اسکول اور 6 مکانات مکمل تباہ، 25 مکانات کو جزوی نقصان، 14 پل اور 12 کلومیٹر سڑک بہہ گئی، جس سے 25 ہزار افراد محصور ہو گئے۔سیلابی ریلے سے درجنوں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ فصلیں، باغات، پل اور بجلی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا، سیلاب میں مقامی افراد کے مویشی بھی بڑی تعداد میں بہہ گئے،شدید طغیانی کے باعث شاہراہِ نیلم پر شاہ کوٹ کے مقام پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔نیلم؛کلاوڈ برسٹ کے باعث کٹھہ پیراں ،شاہکوٹ کے علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے،

More posts