Baaghi TV

سندھ میں آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم

سندھ حکومت کی جانب سے آوارہ کتوں سے متعلق شکایتی مرکز قائم کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری اشتہار میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں کتوں کو ٹیکے لگانے کیلئے حکومت سندھ نے مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ انہیں ریبیز اور جراثیم سے پاک کیا جاسکے اور کتوں کی آبادی کو کنٹرول کیا جاسکے۔اشتہار میں کہا گیا ہے کہ کتوں کو گولی مارنا اور زہر دینا کوئی مناسب حل نہیں ہے۔حکومت سندھ نے اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے جدید اور سائنسی طریقہ اختیار کیا ہے۔
کتوں کی ویکیسن سے ریبیزکو پھیلنے سے روکا جاسکے گا، عوام ہیلپ لائن نمبر 021-99211398 اور 021-99211399 پرشکایات درج کراسکتے ہیں۔

More posts