Baaghi TV

خود کو صحافی ظاہر کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو صحافی ظاہر کرنے والے اشتہاری ملزم احتشام فاروق کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم متعدد نجی نیوز چینلز کے لوگوز کے ساتھ تھانے پہنچا اور اپنا تعارف صحافی کے طور پر کروایا، تاہم شناختی کارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ وہ دو مقدمات میں اشتہاری ہے۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے بعد تھانہ مندرہ اور تھانہ سول لائن کو اطلاع دی۔ قانونی کارروائی مکمل ہونے پر تھانہ مندرہ پولیس ملزم کو اپنی تحویل میں لے گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ صحافت کی آڑ میں شہریوں سے مبینہ نوسربازی اور مالی فراڈ کرنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، اور ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

More posts