گزشتہ دنوں ضلع چکوال کے علاقہ ونہار سے ایک خبر نشر ہوئی کہ موضع بوچھال کلاں کا ایک بچہ جو کہ مدرسہ کا طالب ہے وہ گم ہو گیا ہے۔ متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کروا دی گئی لیکن۔ 7 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس نہ جاگی سیکیورٹی ادارے نہ جاگے ہاں کس لیئے جاگتے کیوں جاگتے کیوں کہ انکے اپنے بچے تو محفوظ ہیں انہیں کیا کہ کوئی بچہ گم ہوا یا اغوا ہوا پولیس کا کام ہی سونا ہے سو پو لیس سوتی رہے گی ،یہاں ایک اور بات اہم ہے کہ پولیس تو سوئی ہوئی تھی اس علاقہ کے سماجی ، فلاحی ، و سیاسی رہنما بھی سوئے ہوئے تھے جی یہاں سب سویا ہوا محل میں سوئے ہوئے تھے سو ان کو جگانا سرکار کے کام میں مداخلت کے زمرے آتا ہے اس لیے انکو جگایا نہیں گیا
ایک ماں رو رو کے ہلکان ہو گی باپ فیس بک پر التجائیں کرتا تھک گیا لیکن ادارے سات دن میں بھی بچے کو بازیاب نہ کروا سکے بچہ اغوا ہوا یا بچہ خود کہیں چلا گیا یہ بھی معلوم نہ ہو سکا اور نہ ہی بچے کی والدہ کو کوئی دلا سہ دینے گیا بوچھال کلاں ایک چھوٹا سا گاؤں ہے ،اور اس گاؤں کے اس بچے کے اغوا کا یا بچے کے ساتھ زیادتی کا واقعہ یا بچہ خود چلا گیا معلوم نہ ہوسکا ،
اللہ کرے بچہ محفوظ ہو آج کل جو حالات چل رہے ہیں معصوم بچوں کو اغوا کیا جاتا ہے پھر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی جاتی ہے اور بعد ازاں ان کو قتل کر دیا جاتا ہے۔ اللہ نہ کرے اس بچے کے ساتھ کوئی ایسا حادثہ پیش آئے ڈی ، پی او چکوال ، ڈپٹی کمشنر چکوال اسسٹنٹ کمشنر کلر کہار اسکا فوری نوٹس لیں ایس ایچ او کا تبادلہ اور نیا ایس ایچ پھر سے کہانی لکھے گا اور کہانی کا اختتام نجانے کیا ہو
بحر حال اس بچے کے اغوا کا کیس ابھی تک پولیس کے پاس ہے اور پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے بھی ناکام ہے کیا وجہ ہے کہ ابھی تک اس کیس پر کام نہیں ہوا اگر ہوا بھی ہے تو اس کی رپورٹ ابھی تک عوام تک نہیں پہنچی اعلی حکام سے التماس ہے کہ آپ کی کاروائی انتہائی سست ہے اسے ایمرجنسی بنیا د پر حل کیا جائے تاکہ ایک دکھیاری ماں کو انصاف ملے جو بھی مجرم ہیں انہیں کڑی سزا دی جائے اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو علاقائی سطح پر جرائم میں اضافہ ہوا ہے کبھی کسی کا جانور چوری ہوتا ہے کبھی کسی کا گھر لٹ جاتا ہے کبھی کسی بچی کی عصمت لوٹ کر اسے قتل کر دیا جاتا ہے۔ کبھی کسی نوجوان کو دن دھاڑے گولیوں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے یہ سب روازنہ کی بنیاد پر ہو رہا ہے ضلع چکوال کی پولیس گو انتھک محنت کر رہی ہے لیکن ابھی تک ضلع چکوال کی پولیس عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام ہے یہ بڑھتے ہوئے جرائم سوالیہ نشان ہیں ،ان کی روک تھام کیسے ممکن ہو گی ضلعی انتظامیہ کو اس پر۔ غور کرنا ہو گا۔ اور ان مسائل کے حل کے لئے تمامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہو گا تب جاکر عوام کا اعتماد دیکھائی دے گا ورنہ نہیں
