وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہو کر 353.43 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہونے والی اس کمی کے ثمرات فوری طور پر عوام تک پہنچائے جائیں، جبکہ وفاقی وزیر اویس لغاری نے بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد مزید کمی کا اشارہ دیا ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں یہ گراوٹ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد آئی ہے، جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برینٹ کروڈ اور امریکی خام تیل کی قیمتیں 13 فیصد تک گرنے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔ اگرچہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر 180 ارب روپے کی اضافی لیوی وصول کی گئی ہے، تاہم اب عالمی منڈی کے بدلتے حالات کے پیشِ نظر حکومت نے قیمتوں میں اس بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
عوام کے لیے بڑی خوشخبری: ڈیزل 32 روپے سستا
