قصور
سولر سسٹم لگانے والے صارفین سستی بجلی سے محروم ہونے کے خدشات کا شکار
وزیرِ توانائی اویس لغاری کے حالیہ بیان کے بعد ضلع قصور میں بھی عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے وزیرِ توانائی کے مطابق سولر پینلز کے بڑھتے استعمال کے باعث اب امیر طبقہ بھی 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین میں شامل ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں ایسے صارفین کی تعداد 90 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 10 لاکھ ہو گئی ہے اور اتنے بڑے طبقے کو سستی بجلی فراہم کرنا ممکن نہیں رہا
قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگی بجلی سے تنگ آ کر لوگوں نے قرض لے کر یا جمع پونجی لگا کر سولر سسٹم نصب کیے مگر اب خدشہ ہے کہ حکومت کی نئی پالیسیوں کا بوجھ ایک بار پھر عام صارف پر ڈال دیا جائے گا
شہریوں کے مطابق سولر لگانے والا ہر فرد امیر نہیں بلکہ کئی متوسط اور کم آمدنی والے خاندان بھی اس زمرے میں آتے ہیں
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت قصور سمیت دیگر اضلاع میں اصل مستحق صارفین کی واضح درجہ بندی کرے اور پالیسی فیصلوں میں غریب اور متوسط طبقے کو مزید متاثر نہ کیا جائے، کیونکہ پہلے ہی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے
سولر سسٹم لگوانے والے صارفین حکومتی فیصلے سے سخت پریشان
