Baaghi TV

اسپیکر قومی اسمبلی نے خصوصی افراد کی پارلیمنٹ تک رسائی کے حوالے سے اہم بیان دیدیا

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فیصل مسجد اسلام آباد کے باہر خصوصی افراد کے لیے سہولیات کی فراہمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت خصوصی افراد کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے،اسلام آباد میں خصوصی افراد کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز تعمیر کیے جائیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں خصوصی افراد کی رسائی کو آسان بنایا جا رہا ہے،پارلیمنٹ خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے،خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کے لیے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،

More posts