Baaghi TV

غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب، عمل 4 گھنٹوں میں مکمل

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے غلاف (کسوہ) کی تبدیلی کی پروقار اور روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں کسوہ فیکٹری کے 250 ماہرین اور حرمین شریفین کی انتظامیہ کے کارکنان نے حصہ لیا۔

حرمین انتظامیہ کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ انجام دیا گیا، جو تقریباً چار گھنٹوں میں مکمل ہوا۔ اس دوران پرانے غلاف کو مرحلہ وار اتار کر نیا غلاف چڑھایا گیا۔مسجد الحرام میں غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے باوجود زائرین معمول کے مطابق طوافِ کعبہ، نماز اور دیگر عبادات میں مصروف رہے، جبکہ انتظامیہ نے تمام مراحل کو منظم انداز میں مکمل کیا۔

واضح رہے کہ 2022 سے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کی سالانہ تقریب نئے اسلامی سال کے پہلے روز منعقد کی جا رہی ہے۔ ہر سال خصوصی طور پر تیار کیا جانے والا نیا غلاف خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے، جو اسلامی فنِ خطاطی اور دستکاری کا ایک منفرد شاہکار تصور کیا جاتا ہے۔

More posts