Baaghi TV

سپریم کورٹ نے ہزاروں مقدمات نمٹا دیئے

supreme

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک نمٹائے گئے مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ماہ میں چار ہزار 372 مقدمات نمٹا دیئے، ایک ماہ کے دوران 1853 نئے مقدمات دائر ہوئے۔سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس اور ساتھی ججز نے انتھک کوشش کی جس سے زیر التوا مقدمات نمٹانے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل ریفارمز چیف جسٹس کے ایجنڈے میں ترجیح پر ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 50 ہزار سے زائد کیس پینڈنگ پر ہیں جن کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے.

چینی شہریوں پر حملہ، تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل

پیپلزپارٹی گورنر راج ،پارٹی پر پابندی کے حق میں نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

بشریٰ بی بی کی سیاسی انٹری نئی نہیں،عمران خان کی بہن پھٹ پڑی

More posts