Baaghi TV

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی

supreme court01

سپریم کورٹ میں ایمان مزاری کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس 24 جولائی کو سماعت کیلئے لگ گیا ہے۔وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں سماعت کی وجہ سے کیس لگا ہے۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے صرف انصاف ملتا ہے ،گذشتہ سماعت پر پراسیکیوشن کی وجہ سے کیس ملتوی ہوا،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ سپریم کورٹ مین بیٹھ کر ہائیکورٹ کاروائی کو ریگولیٹ نہیں کر سکتے۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ متعدد کیسز میں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کو احکامات جاری کیے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ ریگولیٹ کرنے اور احکامات جاری کرنے مین فرق ہے۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے قابل سماعت کے قانونی نقطہ پر دلائل سن لیں۔دوسرا یہ ہو سکتا ہے کیس کو دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس طرح ملتوی کرنا ہائیکورٹ کاروائی پر نگرانی کے مترادف ہوگا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ چاہتے سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہائیکورٹ کی کاروائی چلے۔وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ تو پھر ہائیکورٹ میں کیس چلا لیں۔عدالت نےکیس کی سماعت ملتوی کردی،عدالت نے کہا کہ کوئی ہنگامی صورت ہو تو وکیل جلد سماعت کی درخواست دے سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی

More posts