سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تھانہ کینٹ پولیس نے سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سردار تنویر الیاس کے خلاف راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی ایما پر ان کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ سردار یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے عملے کو ذدوکوب کیا گیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، مسلح افراد کے ہمراہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے کہا کہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کا ہے اسے خالی کرو، آدم جی روڈ پر الشمس ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی جائیداد ہے۔
ایک شخص کے مفاد کے بجائے عوام کے مسائل پر توجہ دیں،اعظم نذیر تارڑ
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر اکرام الحق نے سیکیورٹی گارڈ کو حبس بیجا میں رکھا، سردار تنویر الیاس کے کارندوں سے اسلحہ کے زور پر ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔
تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔
بنگلہ دیش ایئر فورس چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ ،لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار سے ملاقات
