Baaghi TV

عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

Taiq Mehmood Ul Hassan

عمران خان کے سابق معاون خصوصی نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی طارق محمود الحسن نے بھی پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں، پی ٹی آئی کے عہدوں سے مستعفی ہورہا ہوں۔

سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ کے تحت سابق ایم پی اے ملک خرم علی خان بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ گئے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرکے ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سانحہ نو مئی کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

امیدوار پی ٹی آئی این اے 56 ملک خرم علی خان نے کہا کہ 2013 میں مجھے ٹکٹ نہیں دیا گیا لیکن میں پارٹی کے ساتھ کھڑارہا، پی ٹی آئی کے ساتھ ہی سفر جاری تھا کہ9مئی آگیا ۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا افسوس ہوا کہ جو پی ٹی آئی ہم نے جوائن کی وہ یہ نہیں ، تمام دوستوں سےمشاورت کےبعد پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ملک خرم علی خان نے یہ بھی اعلان کیا کہ اپنے حلقےمیں سیاست جاری رکھوں گا۔

More posts