Baaghi TV

ٹیلی فونک خطاب شاہ محمود قریشی کو مہنگا پڑ گیا

ٹیلی فونک خطاب شاہ محمود قریشی کو مہنگا پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ہونے والے الیکشن کے لئے ٹیلی فونک خطاب کے دوران امیدوار کے لئے ووٹ مانگنے پر شاہ محمو دقریشی کے خلاف الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا، نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے 2 روز قبل سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ٹیلی فونک خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے شرکا سے کہا کہ وہ جی ڈے اے کے امیدوار غلام ارباب رحیم کو ووٹ کردے ان کو کامیاب کرائیں اور انتخابی مہم می حصہ لیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ٹیلی فونک خطاب پر نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی ضابظہ کی خلاف ورزی پر شاہ محمود قریشی کے خلاف کارروائی کی جائے اور رپورٹ صوبائی الیکشن کمیشن کو ارسال کی جائے.

واضح رہے کہ عمر کوٹ میں شاہ محمود قریشی کے مریدوں کی بڑی تعداد موجود ہے، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار نہیں ہے بلکہ تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی حمایت کی ہے

More posts