Baaghi TV

وادی تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہونے جا رہا،احسن اقبال

ahsan

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں بے امنی اور دہشتگردوں کی موجودگی کی وجہ سے لوگ نقل مکانی کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ وادی تیراہ میں کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہونے جا رہا، دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز معمول کی بات ہے جو جاری رہیں گے خیبرپختونخوا حکومت کو جواب دینا چاہیے کہ یہ لوگ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے عوام کے ساتھ، پی ٹی آئی پاکستان کے اداروں کے خلاف منظم مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، ہم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہیں ہم نے 2018 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا تھا، لیکن بعد میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر دہشتگردوں کو یہاں لا کر بسایا، جس کے نتائج آج سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے ایسی کوئی اپیل نہیں کی کہ لوگ وادی تیراہ سے نکل جائیں، لوگ بے امنی اور دہشتگردوں کی موجودگی کی وجہ سے نقل مکانی کررہے ہیں، انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ لوگ مجھے دہشتگردوں کے حمایتی نظر آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2سال میں ملکی معیشت مستحکم ہو چکی ہے،ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہےمعرکہ حق میں عظیم کامیابی کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،معرکہ حق میں مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسا جواب دیا گیا جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی بہترین پالیسیوں کی بدولت نمایاں کامیابیاں ملیں پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کیساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے، معرکہ حق کی طرح اڑان پاکستان پروگرام میں بھی کامیابیاں حاصل ہوئیں ،زراعت میں جدت کیلئے چین کے تعاون سے نوجوانوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

قبل ازیں وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی کو فوج سے جوڑنا سراسر غلط ہے، حکومت نے اس کا سختی سے نوٹس لیا ہے، موسم کی شدت کے باعث ہر سال لوگ وادی تیراہ سے انخلا کرتے ہیں،وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے خود 4 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، اب اس معاملے کو کیسے فوج سے جوڑا جا سکتا ہے۔

More posts