Baaghi TV


کراچی میں ڈکیتی، 15 تولہ سونا اور نقدی لوٹ کر ملزمان فرار


شہر قائد کے علاقے گڈاپ تھانے کی حدود میں سپر ہائی وے کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی، جس میں مسلح ملزمان نے شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق یہ واردات ممتاز مولائی کے گھر میں ہوئی، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ملزمان داخل ہوئے، جن میں سے ایک کے پاس پستول اور دوسرے کے پاس چھری تھی۔ ملزمان نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 15 تولہ سونا، نقدی اور موبائل فونز لوٹ لیے اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
‎واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور کرائم سین سے شواہد جمع کیے گئے۔ متاثرہ شہری کے بیان کی بنیاد پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے جبکہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

More posts