Baaghi TV

ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی

ٹریفک پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں اور گاڑی کے مالک اور والدین کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس ضمن میں 2 ستمبر سے 5 نومبر 2021 تک شہر بھر میں اس خصوصی مہم میں کم عمر ڈرائیوری پر 30236 چالان اور 15118000 روپے جرمانے کئے گئے۔گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 17021 چالان جاری کئے گئے جبکہ 17021000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی28600 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔

More posts