لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک نجی ہاسٹل پر چھاپہ مار کر 7 مرد و خواتین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار افراد مبینہ طور پر نجی ہاسٹل میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ پولیس نے تمام افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ایس پی غالب مارکیٹ نے کہا کہ گیسٹ ہاؤسز، ہوسٹلز اور سیلونز کی آڑ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
