Baaghi TV


ٹرمپ کی برطانیہ اور فرانس پر کڑی تنقید


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر برطانیہ اور فرانس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے کی کوشش میں شامل ہونے سے انکار کیا جبکہ فرانس نے اسرائیل جانے والے فوجی سامان کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔
‎انہوں نے فرانس کے رویے کو غیر مددگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرز عمل کو یاد رکھا جائے گا۔
‎ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک جیٹ فیول حاصل نہیں کر پا رہے وہ امریکا سے خریداری کریں کیونکہ امریکا کے پاس وافر مقدار موجود ہے، بصورت دیگر خود ہمت کریں اور وہاں جا کر تیل حاصل کریں۔
‎امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب ہر ملک کے لیے دستیاب نہیں ہوگا اور دیگر ممالک کو خود اپنے دفاع کے لیے تیار ہونا ہوگا۔
‎انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے اور جنگ کا مشکل مرحلہ گزر چکا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق اس قسم کے بیانات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

More posts