حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں پیٹرول 75 پیسے فی لیٹر سستا فی لیٹر کمی کر دی گئی۔جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر مہنگا پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت اور مقامی معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اس اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش کی ترسیل اور دیگر شعبوں میں اخراجات بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو آئندہ بھی مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا امکان موجود رہے گا۔
دوسری جانب شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں ایندھن مہنگا ہونے سے روزمرہ زندگی کے اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت معمولی کمی جبکہ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا
