برطانیہ کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے الزامات کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق عدالتی سماعت کے دوران جب جج نے عادل راجہ سے اپنے دعوؤں کے ثبوت طلب کیے تو وہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکے۔ عدالت نے ان کے الزامات کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے اپیل کو مسترد کر دیا۔
عدالتی فیصلے کے تحت عادل راجہ پر تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 12 کروڑ روپے بنتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد ان کے لیے مزید قانونی اپیل کے امکانات بھی محدود ہو گئے ہیں۔
برطانوی عدالت نے عادل راجہ کی اپیل مسترد کردی، بھاری جرمانہ عائد
