Baaghi TV

نیٹو دفاعی نظام نے ترکی کی جانب آنے والا ایرانی میزائل تباہ کردیا

‎ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترک فضائی حدود کی جانب بڑھنے والے ایک ایرانی میزائل کو نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے مشرقی بحیرۂ روم میں تباہ کر دیا۔
‎ترک وزارت دفاع کے مطابق ایران سے داغا گیا بیلسٹک میزائل شام اور عراق کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے ترکی کی سمت بڑھ رہا تھا جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔
‎وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
‎بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکی اپنے خلاف کسی بھی اقدام کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ حکام نے تمام فریقوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

More posts